کوئٹہ(مہردر نیوز) صوبے کے واحد سرکاری ہسپتال میں روز مرہ کے استعمال والے ادویات ناپید، مہردر نیوز کا کارکن سول ہسپتال میں علاج کی غرض سے پہنچا لیکن روزمرہ استعمال کی ادویات بھی باہر سے لانے کو کہا گیا، نارمل سلائن 50 ایم ایل ڈرپ اور پین کلر Pain Killer جیسے معمولی انجکشن بھی مریض باہر سے لانے پر مجبور، اربوں روپے بجٹ ہونے کے باوجود ہسپتال میں کوئی دوا موجود نہیں، غریب عوام کرپشن و کمیشن مافیا کے رحم و کرم پر بے یار و مدد گار در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، سائلین نے اعلیٰ حکام سے استعدا کی کہ معاملہ کا سطح پر انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا اور ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی استدعا کی۔