کوئٹہ، صوبے کا واحد سرکاری ہسپتال لائف فارمیسی کی دلالی کی بھینٹ چڑھ گیا، سول ہسپتال کوئٹہ میں ادویات ناپید، سرکاری ڈاکٹر سرکاری پرچی پر لائف فارمیسی کا لکھ کر کہتے ہیں کہ وہاں سے ادویات لائے اور لاکر پہلے ہمیں واپس دکھائے پھر مریض کو لگائے۔ کینوکہ، ڈرپ سیٹ بھی غریب عوام باہر سے لانے پر مجبور، سرکاری ڈاکٹر تقریباً ہر دوسرے مریض کو Safire انجکشن لکھ کر دیتے ہیں جو معدے اور پیٹ کے امراض کیلئے استعمال ہوتی ہے، ہسپتال کو اربوں روپے کا بجٹ ادویات کی مد میں دیا جاتا ہے جوکہ وزیر، سیکرٹری، ایم ایس، ڈی جی اور دوسرے بڑے مگرمچھ یا تو ہڑپ کر جاتے ہیں یا پھر ادویات کی بیرون ممالک سیل سیل سیل کرکے فروخت کردئے جاتے ہیں، موجودہ دور حکومت میں صوبہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات ناپید ہو چکی ہیں۔ غریب عوام دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، سائلین نے چیف سیکرٹری بلوچستان، وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ و دیگر اعلیٰ حکام سے معاملہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔