چمن: مبینہ طور پر موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جمعیت طلباء اسلام کے ضلعی نائب امیر حافظ احسان اللہ جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے مال روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ مرکزی رہنما جے یو آئی پاکستان مولانا مفتی محمد قاسم نے واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری اور انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا، جبکہ ضلعی امیر مولانا عبدالمنان نے علاقے میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔